ولائی کو ووٹ کی طاقت سے عوام ملک میں رائج فرسودہ نظام حکمرانی کا خاتمہ کر سکتی ہے‘-ذکر اللہ مجاہد

خدمت کی سیاست پریقین رکھتے ہیں اور منتخب ہو کر حلقہ کے لوگوں کی بلا تفریق خدمت کریں گے‘امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعہ 20 جولائی 2018 21:18

ولائی کو ووٹ کی طاقت سے عوام ملک میں رائج فرسودہ نظام حکمرانی کا خاتمہ کر سکتی ہے‘-ذکر اللہ مجاہد
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی لاہور اور امیدوار پی پی 173 ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ووٹ کی طاقت سے عوام ملک میں رائج فرسودہ نظام حکمرانی کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ستر سال سے ملک کے وسائل اور عوامی دولت لوٹنے والے کرپٹ سیاستدانوں نے اپنی تجوریاں بھر ی ہیں اور اب ملک و قوم مزید بددیانتی ، خیانت اور عوام سے بدعہدی کا متحمل نہیں ہو سکتے ، پہلے ہی سابقہ حکومتوں نے ملک کی معیشت و معاشرے کو تباہ کر کے رکھا دیا ہے اس لیے عوام اب 25 جولائی کو ووٹ اہل ، دیندار و ایماندار قیادت کے حق میں استعمال کریں ۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ رو ز انہوں نے این اے 128 پی پی 173میں اعظم گارڈن میں انتخابی دفتر کے افتتاح اور خیابان قائد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جلسہ میں متحدہ مجلس عمل کے ا ین اے 128 کے امیدوار امیرالعظیم ، صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، ملک محمد شفیق ، ظہور وٹو و دیگر رہنمائوں نے بھی اہل علاقہ سے خطاب کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں ناانصافی ، کرپشن ، اقرباپروری اور مسائل کی سب سے بڑی وجہ اہل ، ایماندار اور دیانتدار قیادت کا فقدان ہے ۔

اب وقت کا تقاضہ ہے کہ حلقہ کے لوگوں سمیت پاکستان بھر کی عوام اپنے مسائل کے حل ، بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے نیک و صالح قیادت جو ایم ایم اے کی صورت میں موجود ہے ان کے حق میں اپنا ووٹ 25جولائی کو کتاب کے نشان پر مہر لگا کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کی سیاست پریقین رکھتے ہیں اور حلقہ کی عوام نے اعتماد کیا تو منتخب ہو کر حلقہ کے لوگوں کی بلا تفریق خدمت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں