مریم نواز کے لیے قومی خزانے کے لاکھوں روپے پانی کی طرح بہا دئیے گئے

مریم نواز کی ممکنہ آمد کے پیش نظر اب تک سہالہ ریسٹ ہاوس پر 20 لاکھ روپے خرچ کئیے جا چکے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 جولائی 2018 21:00

مریم نواز کے لیے قومی خزانے کے لاکھوں روپے پانی کی طرح بہا دئیے گئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء) مریم نواز کے لیے قومی خزانے کے لاکھوں روپے پانی کی طرح بہا دئیے گئے مریم نواز کی ممکنہ آمد کے پیش نظر اب تک سہالہ ریسٹ ہاوس پر 20 لاکھ روپے خرچ کئیے جا چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف احستاب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں جہاں انکئ سزا کا آغاز ہو گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم جب سے جیل میں موجود ہیں تب سے انکی جانب سے شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل بھی سابق وزیر اعظم کی جیل میں حالت زار کے حوالے سے خبریں جیل سے باہر آ ہی رہیں تھیں ۔تاہم یہ بھی خبریں منظر عام پر آرہی تھیں کہ مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاوس میں منتقل کیا جارہا ہے اور اس مقصد کے لیے سہالہ ریسٹ ہاوس میں انتظامات مکمل کر لئیے گئے ہیں تاہم مریم نواز نے سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل ہونے سے انکار کردیا ہے انکا کہنا ہے کہ وہ اس عمر میں اپنے والد کو اکیلے نہیں چھوڑ سکتیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سہالہ ریسٹ ہاوس میں مریم نواز کی منتقلی کے پیش نظر لاکھوں روپے پانی کی طرح بہا دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اب تک 20 لاکھ روپے سہالہ ریسٹ ہاوس پو خرچ کئیے جا چکے ہیں۔ان 20 لاکھ میں سہالہ ریسٹ ہاؤس سب جیل کے اردگرد خاردار تاریں لگانے کے اخراجات شامل ہیں۔سہالہ ریسٹ ہاؤس سب جیل کی کھڑکیوں کوبندکرنے پربھی اخراجات آئے۔سہالہ ریسٹ ہاؤس سب جیل کےچاروں طرف قناتیں لگانے پربھی خرچا ہوا جبکہ ریسٹ ہاؤس سب جیل پر لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتی سے متعلق بھی اخراجات آئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں