میٹرک نتائج; دانش اسکول کے پوزیشن ہولڈر کے ساتھ سیاسی سلوگن ''خدمت کو ووٹ دو'' کا جادو چل گیا

دانش اسکول کے طالبعلم نے میٹرک امتحانات میں پوزیشن لے کر ناقدین کو منہ توڑ جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جولائی 2018 11:35

میٹرک نتائج; دانش اسکول کے پوزیشن ہولڈر کے ساتھ سیاسی سلوگن ''خدمت کو ووٹ دو'' کا جادو چل گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جولائی 2018ء) : میٹرک امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ میٹرک امتحانات 2018ء میں دانش اسکول کے ایک طالبعلم نے 1091 نمبرز لے کر اول پوزیشن حاصل کی جس کے بعد دانش اسکول کے پوزیشن ہولڈر کا نام سامنے آنے پر مسلم لیگ ن کے سیاسی سلوگن ''خدمت کو ووٹ دو'' کا جادو چل گیا۔ پنجاب دانش اسکول (بوائز) انڈوس ہائی وے روڈ فضل پور ڈسٹرکٹ راجن پور کے طالبعلم وسیم یاسین نے لاہور بورڈ میں 1091 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے پنجاب بورڈز کی تاریخ میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

وسیم یاسین کے والد انتقال کر چکے ہیں جبکہ وسیم کا بڑا بھائی اس کی کفالت کرتا ہے۔وسیم یاسین کے بڑے بھائی ندیم نے بتایا کہ ہم چار بہنیں اور 6 بھائی ہیں،میں موٹر مکینک ہوں اور وسیم یاسین 5 ویں کلاس سے پو زیشن ہولڈر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کامیابی ماں کی دعاؤں کے بعد اس کی اپنی محنت کا ثمر ہے۔ دانش اسکول کے باعث ہمارا بچہ اس مقام پر پہنچا ۔

دانش اسکول کے طالبعلم وسیم یاسین کی پوزیشن کے بعد لوگ دانش اسکول اور شہباز شریف کے اس منصوبے کے معترف ہو گئے ہیں ۔ وسیم یاسین کی پوزیشن سے دانش اسکولز کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو کرارا جواب مل گیا جبکہ اس سے مسلم لیگ ن کے سیاسی نعرے ''خدمت کو ووٹ دو'' کو بھی تقویت ملی۔ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں ''دانش اسکولز'' کا قیام عمل میں لائی جس پر چاروں اطراف سے اعتراضات کی بوچھاڑ بھی کی گئی، جس کا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بڑی دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا اور ہر مرتبہ دانش اسکولز کے قیام کو قوم کے ہونہاروں کے لیے بین الاقوامی معیات کی تعلیم وتربیت کے فروغ کا شاخسانہ بھی قرار دیا۔

میٹرک کے بورڈ کے امتحانات کے نتائج میں دانش اسکول کے طالبعلم نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد مسلم لیگ ن کے نعرے ''خدمت کو ووٹ دو'' کا جادو چل گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں