دھاندلی زدہ انتخابات قبول نہیں ہونگے ،

عوام اپنے ووٹ پر کڑا پہرہ دیں‘سینیٹر آصف کرمانی

ہفتہ جولائی 14:39

دھاندلی زدہ انتخابات قبول نہیں ہونگے ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات قبول نہیں ہونگے ، عوام اپنے ووٹ پر کڑا پہرہ دیں ،سیاست میں غیر اخلاقی اور نا شائستہ زبان کے بانی عمران خان اور اسکے حواریوں کی سیاست 25 جولائی کو اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز بہادری اور حوصلے سے جیل کاٹ رہے ہیں ،ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ عوام کا مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں غیر اخلاقی اور نا شائستہ زبان کے بانی عمران خان اور اسکے حواریوں کی سیاست 25 جولائی کو اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔ آصف کرمانی نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کو عوام قبول نہیں کریں گے،عوام 25جولائی کو ووٹ ڈالنے ایسے نکلیں جیسے جمعہ کی نماز کے لئے نکلتے ہیں ،اپنے ووٹ پر کڑا پہرہ دیں اور دھاندلی کی ھر کوشش کو ناکام بنا دیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments