الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کےاخراجات کا نوٹس لے

الیکشن کمیشن اورنگراں حکومتوں نے پی ٹی آئی کے معاملے پرکالا چشمہ لگا رکھا ہے،پولنگ اسٹیشن کی حدود میں جو شرائط رکھی گئی ہیں ان پرعملدرآمد کرایا جائے، بیلٹ باکس کے سامنے پولنگ ایجنٹس کونہ بٹھایا گیا توبات دور تک جائیگی۔ن لیگی رہنماء خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جولائی 2018 15:12

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کےاخراجات کا نوٹس لے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جولائی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابی مہم پربے تحاشاپیساخرچ کررہی ،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے اخراجات کا نوٹس لے،الیکشن کمیشن اورنگراں حکومتوں نے پی ٹی آئی کے معاملے پرکالا چشمہ لگا لیا ہے،پولنگ اسٹیشن کی حدود میں جو شرائط رکھی گئی ہیں ان پر عملدرآمد کرایا جائے، بیلٹ باکس کے سامنے پولنگ ایجنٹس کونہ بٹھایا گیا توبات دور تک جائیگی۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں میں نے پہلے والاجذبہ نہیں دیکھا۔ یہ ان کے جھوٹوں کی وجہ سے ہے۔کتنے جھوٹ لوگ برداشت کریں گے۔نظریاتی ووٹوں کے سامنے عمران خان واضح ہوگئے ہیں۔الیکشن کمیشن اور حکومتوں کویہ بات نظرنہیں آرہی،انہوں نے کالا چشمہ لگا لیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے بے تحاشہ اخراجات کیے ہیں۔ لاہور کے تمام الیکٹرانک بل بورڈ پی ٹی آئی نے بک کروائے ہیں۔

بارش ہوتی ہے اگلے دن پھر نئے لگائے جاتے ہیں۔ایک ایک حلقے میں 20،20ہزار بینرز لگائے جارہے ہیں۔الزام توہم پرلگا رہے تھے۔کتنے لوگ ہیں اور کتنا پیسا ہے کہ ایک ایک حلقے میں بینرزلگائے جارہے ہیں۔ہم نے اپنے مطالبات الیکشن کمیشن کوبھجوا دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این اے 125میں ہمیں پانچ سال لٹکا کررکھا گیا کہ دھاندلی ہوئی یا نہیں۔اب عدالت نے فیصلہ دیا ۔

آفیشل پولنگ بیگز کی سپلائی پریزائیڈنگ افسران یقینی بنائے۔ جتنے ووٹ اتنے ہی پولنگ بیگز ہونے چاہئیں۔ جب وہ بیگزموجود نہیں ہوتے تودوسرے بیگز میں وہ بھر دیتا ہے۔بیلٹ اکاؤنٹس پورے ہونے چاہئیں۔پولنگ بیگز ی تعداد بتائی جائے۔تمام پولنگ ایجنٹس کودرست دستاویزات ملنی چاہئیں ۔کوئی فوٹوکاپی قابل قبول نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کوبیلٹ باکس کے سامنے بٹھانا لازم ہے۔

بعض افسران گریز کرتے ہیں۔اگر شکوک وشبہات پیدا ہوگئے توبات دور تک جائے گی۔اسی طرح پریزائیڈنگ آفیسر کہتے ہیں کہ ایم این اے اورایم پی اے کیلئے ایک ہی پولنگ ایجنٹس بیٹھے یہ درست نہیں ہے۔اسی طرح پریزائیڈنگ آفیسر نتائج کیلئے پرنٹڈ شیٹ پرواضح لکھ کراپنے دستخط کرے اور باہر چسپاں بھی کرے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن تھپڑ مارنے کی سیاست سے باز رہیں۔ پی ٹی آئی کی قیادت سے درخواست ہے کہ ہوش کے ناخن لیں۔ ہمارے کارکنوں کو مارا گیا، جس کےخلاف درخواست تھانےمیں دے رکھی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں