شہریوں کو عدلیہ کے خلاف بھڑکانے پر خواجہ سعد رفیق کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت8 اگست تک ملتوی

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:31

شہریوں کو عدلیہ کے خلاف بھڑکانے پر خواجہ سعد رفیق کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت8 اگست تک ملتوی
لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) لاہور کی سیشن عدالت نے شہریوں کو عدلیہ کے خلاف بھڑکانے پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت8 اگست تک ملتوی کر دی،عدالت نے تھانہ سول لائنز کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرودرخواست گزار عبداللہ ملک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ سعد رفیق نے پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے عدلیہ مخالف بیان بازی کی ،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت خواجہ سعد رفیق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے جس پر عدالت نے تھانہ سول لائنز کے ایس ایچ او کو آٹھ اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں