پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو معذور خاتون نے روک لیا

معذور خاتون نے اپنی فریاد سنائی ، عمران خان کا ماتھا چُوما اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جولائی 2018 16:44

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو معذور خاتون نے روک لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جولائی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان صوبائی دارالحکومت لاہور میں موجود ہیں۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو لاہور کے علاقہ زمان پارک کے باہرایک معذور خاتون نے روک لیا۔معذور خاتون کے روکنے پر پی ٹی آئی چئیرمین اپنے پروٹوکول کے ساتھ رُک گئے اور گاڑی کا دروازہ کھول کر معذور خاتون کی بات سُنی۔

معذور خاتون نے کپتان کو اپنی فریاد سنائی جس کے بعد پی ٹی آئی چئیرمین عمران کا ماتھا چوما، انہیں پیار دیا اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ عمران خان معذور خاتون سے ملاقات کرنے کے بعد پروٹوکول کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان لاہور میں ہی قیام پذیر ہیں۔لاہور میں قیام کے دوران پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اہم حلقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور انتخابی مہم میں پارٹی اُمیدواروں کی مدد بھی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

آج صبح پارٹی رہنما علیم خان نے عمران خان کی رہائش گاہ پر صدقے کے بکرے بھی بھجوائے۔ علیم خان نے کہا کہ بکرے عمران خان کی حفاظت کے لیے صدقہ دینے کی غرض سے بھجوائے گئے ہیں۔ بکروں کا صدقہ دے کر ان کا گوشت مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان الیکشن تک اب لاہور میں ہی قیام کریں گے۔ کپتان اپنا ووٹ لاہور میں کاسٹ کریں گے جس کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھک لگائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولنگ کے دن سے قبل ہی پی ٹی آئی نے 25 جولائی کو جشن کی تیاری بھی کررکھی ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان 25 جولائی کو لاہور میں ہی پارٹی کی جیت کا جشن منائیں گے۔ کپتان ساتھیوں کے ہمراہ جیت کا جشن لاہور کے علاقہ گلبرگ میں منائیں گے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ء کے لیے پولنگ 25 جولائی کو ہو گی جس میں اب چند ہی روز باقی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں