میاں نواز شریف کا ووٹر فل چارج ہو چکا ہے،مریم نواز نے کبھی اپنی زندگی میں سیاسی عہدہ نہیں رکھا،لیگی رہنمائوں کی پریس کانفرنس

ہفتہ جولائی 17:29

میاں نواز شریف کا ووٹر فل چارج ہو چکا ہے،مریم نواز نے کبھی اپنی زندگی ..
لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وحید عالم اور بلال یٰسین نے کہا ہیکہ میاں نواز شریف کا ووٹر فل چارج ہو چکا ہے،مریم نواز نے کبھی اپنی زندگی میں سیاسی عہدہ نہیں رکھا ،نواز شریف کا ووٹر اپنے قائد اور ان کی بیٹی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو دیکھ رہاہے،ہمارے ووٹرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے ان کو گھروں سے نہیں نکلنے دیا جا رہا ہے، اس وقت الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

وحید عالم نے کہا کہ نواز شریف اسی حلقے سے گزشتہ تیس سال سے جیت رہے ہیں اس مرتبہ بھی ن لیگ پہلے سے زیادہ ووٹوں سے جیتے گی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ کے لوگوں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور ہمارے کارکنوں کو گھروں سے اٹھایا جا رہا ہے ،چیف جسٹس ان واقعات کا نوٹس لیں ۔ کہ تحریک انصاف کی کمپین قبضہ مافیا چلا رہے ہیں جبکہ ن لیگ کے کارکنوں کو دفتر کھولنے سے بھی روکا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کو تحریری طور پر درخواستیں دے دی گئی ہیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments