نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے منسوب غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے حوالے سے بعض سیاسی رہنمائوں کے بیانات میں کوئی صداقت نہیں

غیر ملکی میڈیا کی طرف سے تواترکیساتھ انتخابات کی شفافیت اور نگران حکومتوں کے بارے میں بیان بازی معنی خیز ہے ‘نگران وزیراطلاعات نگران وزیر اعلیٰ صاف ،شفاف اور آزادانہ الیکشن کے انعقاد کیلئے پہلے دن سے غیر جانبدار کردار ادا کر رہے ہیں‘احمد وقاص ریاض کی وضاحت

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:29

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے منسوب غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے حوالے سے بعض سیاسی رہنمائوں کے بیانات میں کوئی صداقت نہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) نگران وزیر اطلاعات پنجاب احمد وقاص ریاض نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے منسوب غیر ملکی میڈیا میں دیئے گئے انٹرویو کے حوالے سے بعض سیاسی رہنمائوں کے بیانات میں کوئی صداقت نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک بیان میں کہا کہ غیر ملکی میڈیا کی طرف سے تواتر کے ساتھ انتخابات کی شفافیت اور نگران حکومتوں کے بارے میں بیان بازی معنی خیز ہے ۔

نگران وزیراطلاعات نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب صاف ،شفاف اور آزادانہ الیکشن کے انعقاد کے لئے پہلے دن سے غیر جانبدار کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو ہر سطح پر یقینی بنانے کے لئے تمام ادارے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں اور اس کیساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی الیکشن مہم کے لئے یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں