الیکشن کمیشن کی امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:07

الیکشن کمیشن کی امیدواروں کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کو اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی اکائونٹ کی تفصیلات اور رسیدیں الیکشن کمیشن کے دفتر میں وصول کی جائیں گی۔امیدوار اپنے چھپوائے گئے تشہیری مواد کے نمونے بھی پیش کریں گے جس میں پبلشر کانام اور پتہ بھی شامل ہوگا۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں