لاہور ‘ڈولفن فورس کی قابل تعریف کاروائی‘مسلح ڈکیتی کی کوشش ناکام‘2ڈاکو گرفتار

ہفتہ 21 جولائی 2018 20:35

لاہور ‘ڈولفن فورس کی قابل تعریف کاروائی‘مسلح ڈکیتی کی کوشش ناکام‘2ڈاکو گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے شوکت خانم ہسپتال کے قریب مسلح ڈکیتی کی کوشش ناکام بھناتے ہوئے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکو اسد اور فہد کو گرفتار کر لیا ہے، دونوں ملزمان کی رنگے ہاتھوں گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب دونوں مسلح ڈاکو ایک کار سوار فیملی کو لوٹ رہے تھے، ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اپلائیڈ فار موٹر سائیکل، چار موبائل، پستول اور گولیاں قبضہ میں لے لیں جبکہ تھانہ ستوکتلہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں ملزمان نے مسلح ڈکیتی کی تین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں