لاہور ‘سیشن کورٹ میں نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کیخلاف دائر پر سماعت‘متعلقہ تھانے سے یکم اگست تک رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 21 جولائی 2018 20:36

لاہور ‘سیشن کورٹ میں نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کیخلاف دائر پر سماعت‘متعلقہ تھانے سے یکم اگست تک رپورٹ طلب کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کے خلاف دائر کی گئی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تھانہ شیرا کوٹ پولیس سے یکم اگست کو رپورٹ طلب کر لی ہے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں رانا مشہود نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ صوبے میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کو روکنے کے لئے لیگی کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمے درج کیے جا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں