جولائی قوم کی تقدیر بدلنے کا دن ہی ،عبدالعلیم خان

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:30

جولائی قوم کی تقدیر بدلنے کا دن ہی ،عبدالعلیم خان
لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 25جولائی قوم کی تقدیر بدلنے کا دن ہے ،پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے مضبوط حکومت بنائے گی ،پیپلز پارٹی لاہور کے سابق صدر میاں منظور حسین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ26جولائی کا سورج عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں ایک نئی صبح لے کر آئے گا، این ای132سے امیدوار قومی اسمبلی منشاء سندھو بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے پیپلز پارٹی کے سابق صدر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

این ای129اور این ای131کے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ کوئی با شعور شہری اقتدار کی باریاں لینے اور عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں اور قوم فرسودہ نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے، عبدالعلیم خان نے کہا کہ ن لیگ کو اپنی شکست کا یقین ہونے کے بعد لاہور کی عوام کا سامنا کرنے سے گریزاںہے ، اب وقت گزرچکا اور عوام25جولائی کو بلے پر مہر لگا کر ثابت کر دیں گے کہ شکست نواز لیگ کا مقدر ہے۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے این ای129کی پی پی158اور این ای131کی پی پی162کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے کیے اور کارنر میٹنگز کے علاوہ پولنگ ڈے کے حوالے سے کو آرڈینیٹرز سے اجلاس منعقد کیے،انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ پولنگ ڈے کو کسی قیمت پر غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیتے ہوئے یقینی بنائیں کہ کسی قسم کی کوئی مسئلہ نہ ہو، انہوں نے خواتین پولنگ ایجنٹوں کو خصوصی طور پر چوکنا رہنے کا مشورہ دیا،عبدالعلیم خان نے کہا کہ 25جولائی کو وہ خود بھی پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کریں گے اور پارٹی کارکنوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں