لاہور، نااہل ، چور اور کرپٹ شریف برادران حلقے کی باشعور عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے، اعجازاحمد چوہدری

نواز شریف اور انکے حواریوں نے پاکستان کی عوام کو بد ترین غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے،منتخب ہو کرمسائل ترجحی بنیادوں پر حل کروانے کے لیے کردار اد اکروں گا،سینئرمرکزی رہنما تحریک انصاف و امیدوار این اے 133

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:40

لاہور، نااہل ، چور اور کرپٹ شریف برادران حلقے کی باشعور عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے، اعجازاحمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما ونامزد امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدری کی پی پی 167 سے امیدوار نذیر چوہان کے ہمراہ ٹاؤن شپ مین بازار برکت چوک، موچی پورہ سٹاپ آمدٹاؤن شپ تاجر بورڈ کے صد ر،پرانے لیگی رہنما ملک نثارکھوکھر اورچئیرمین اخترنیازی نے اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت اور اعجاز چوہدری ، نذیر چوہان کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

اس موقع پر اعجاز چوہدری نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ میں ٹاؤن شپ مین بازار برکت چوک سے لے کر موچی پورہ سٹاپ تک کی تما م برادری کا شکریہ ادا کرتاہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور منتخب ہو کر ان کے مسائل ترجحی بنیادوں پر حل کروانے کے لیے کردار اد اکروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 25جولائی کا الیکشن صر ف ایک الیکشن نہیں ہے بلکہ کرپٹ شریف خاندان اور کرپٹ نظا م کیخلاف کھلی جنگ ہے ، پی ٹی آئی کے ورکرز گھرگھر جا کر الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں حلقے کی عوام اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے تحریک انصا ف کا ساتھ دیں ۔

انہوںنے کہاکہ نااہل ، چور اور کرپٹ شریف برادران حلقے کی باشعور عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ،این اے 133کی عوام کے ساتھ نواز شریف نے ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے ، حلقہ محرومیوں کا شکا ر ہے جگہ جگہ کچرے کی ڈھیر لگے ہیں،حلقے لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ شریف فیملی کے بچوں کے لیے پینے کا پانی باہر سے آتارہا ، (ن) لیگ نااہل لیگ کے بعد ناکام لیگ بن چکی ہے ،اس حلقے کے ایم این اے اور ایم پی اے جیتنے کے بعد کبھی حلقے میں نہیں آئے اور عوام کو بے یارومدگار چھوڑدیا گیا۔

ً انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں بری طرح فیل ہو چکی ہے (ن) لیگ نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے ، حلقہ کی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کا احتساب کرے گے اور انشاء اللہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،نواز شریف اور انکے حواریوں نے پاکستان کی عوام کو بد ترین غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ،تحریک انصاف ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے پی ٹی آئی فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لئے جدو جہد کر رہی ہے۔

بعدا زں اعجاز چوہدری نے یوسی 234 میں پارٹی رہنما جمیل سلیم ،یوسی 221 جوہر ٹاؤن میں پارٹی رہنما چندہ ملک ، بی او آر جوہر ٹاؤن میں پارٹی رہنما بابر گجر کی جانب سے منعقدہ انتخابی جلسے میں شرکت، خطاب اور پی پی 166 سے پارٹی رہنما چوہدری ریاض کی جانب سے بنائے گے انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں