این اے 125 سے (ن) لیگ کا صفایا ہو چکا ہے‘ ضمنی الیکشن میں عوام سے کیے گئے جھوٹے وعدوں کا کیا جواب دیںگے،ڈاکٹر یاسمین راشد

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:25

این اے 125 سے (ن) لیگ کا صفایا ہو چکا ہے‘ ضمنی الیکشن میں عوام سے کیے گئے جھوٹے وعدوں کا کیا جواب دیںگے،ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و امیدوار این ای125ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 149سے امیدوار زبیر نیازی سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ آوٹ فال روڑ پر ڈور ٹوڈور مہم اور حلقے میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 125 سے (ن) لیگ کا صفایا ہو چکا ہے ، ن لیگ اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے اب اس کے درباریوں کی کرپشن کا حساب ہو نا باقی ہے جو تحریک انصاف کر ے گی ،(ن) لیگ والے ضمنی الیکشن میں کیے ہوئے جھوٹے وعدوں کا کیا جواب دیںگے ، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا وطیرہ رہا ہے الیکشن جیتنے کے بعد منہ بھی نہیں دیکھاتے ، اس حلقے کی سڑکوں کی حالت زار ناقابل بیان ہے ، حلقے کی عوام 25جولائی کو پی ٹی آئی کو بڑی تعداد میں ووٹ دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ میںووٹ کی عزت کی باتیں کر نے والوں نے حلقے کو عزت نہ دی ہر طرف مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ،ہم گلی گلی پھر کر ووٹ مانگ رہے ہیں،ن لیگ جسے اپنا قلعہ کہتے تھے اب وہ ان کا کوئی قلعہ نہیں رہا ہے۔ انشاء اللہ اب یہ پی ٹی آئی کا قلعہ بنے گا ۔انہوںنے مزید کہاکہ عوام صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات چاہتے ہیں ،حلقے کے عوام سے وعدہ ہے کے جیتے تو پینے کے صاف پانی، صحت اور تعلیم کا بندوبست کریں گے، پی ٹی آئی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،ہمارا منشور ہی صحت ، تعلیم ، پینے کا صاف پانی اور روزگار ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں