عورت کو کامیاب ازدواجی گزارنے کیلئے خود کو صبر کا پہاڑ ثابت کرنا پڑتا ہے ‘ صاحبہ

ہمارے معاشرے میں دوسرے لوگوں کی بیجا مداخلت گھرانوں میں مسائل پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہے

اتوار 22 جولائی 2018 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ عورت کو کامیاب ازدواجی گزارنے کیلئے خود کو صبر کا پہاڑ ثابت کرنا پڑتا ہے ، تجزیہ کیا جائے تو ہمارے معاشرے میں دوسرے لوگوں کی بیجا مداخلت گھرانوں میں مسائل پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میاں بیوی گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں اور توازن بر قرار رکھنے کیلئے دونوں کا ساتھ چلنا ضروری ہوتا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ دونوں کو ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھنا چاہیے اور ہر معاملے میں ایک دوسرے کو مارجن بھی دینا چاہیے تبھی خوشگوار زندگی بسر ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے ہاں ایسا ہے کہ لوگ میاں بیوی کو خوش بھی نہیں دیکھ سکتے اور بیجا مداخلت کرتے ہیں جس سے خوش و خرم میاں بیوی میں پھوٹ پڑ جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں