بشریٰ بی بی کو دیکھے بغیر ہی رشتہ بھیجا

بشریٰ بی بی کے ساتھ خوش اور مطمئن ہوں،بشریٰ بی بی کی ذہانت اورکردار کی بہت عزت کرتا ہوں،چیرمین تحریک انصاف عمران خان کابرطانوی اخبار کوانٹرویو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 جولائی 2018 14:54

بشریٰ بی بی کو دیکھے بغیر ہی رشتہ بھیجا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جولائی 2018ء) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کابرطانوی اخبار کوانٹرویو دیتے ہوئے اپنی اہلیہ بشری بی بی سے متعلق کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو دیکھے بغیر ہی رشتہ بھیجا۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان کو بشری بی بی سے شادی کرنے پر کافی بار تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا سے شادی کی تھی۔جس وجہ سے عمران خان پر تنقید کی جاتی ہے۔

عمران خان نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بشری بی بی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور کہا کہ میں نے بشری بی بی کو دیکھے بغیر ان کے لیے رشتہ بھیجا تھا۔جب بھی ملاقات ہوئی بشریٰ بی بی کے چہرے پرنقاب ہوتا تھا،شادی کےبعد جب بشریٰ بی بی کودیکھا تو مجھے مایوسی نہیں ہوئی،بشریٰ بی بی کے ساتھ خوش اور مطمئن ہوں۔

(جاری ہے)

بشریٰ بی بی کی ذہانت اورکردار کی بہت عزت کرتا ہوں،صوفیانہ طرزعمل میں بشریٰ بی بی کواوروں سے بلند پایا۔

یاد رہے عمران خان نے تیسری شادی اپنی روحانی پیشوا بشری بی بی سے کی۔بشری بی بی ایک با پردہ خاتون ہیں۔۔عمران خان کئی بار انٹرویوز کے دوران اپنی اہلیہ کی تعریف بھی کر چکے ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ ایک باپردہ خاتون ہیں۔اور ان کا وقت زیادہ تر عبادت میں گزرتا ہے۔اور بشری بی بی سے شادی کے بعد عمران خان کی سرگرمیوں میں بھی واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

اور کراچی کے دورے کے دوران وہ مسلسل تسبیح پڑھتے ہوئے نظر آئے۔اور وظائف بھی پڑھتے رہے۔اور کہا جا رہا ہے کہ بشری بی بی سے شادی کے بعد عمران خان کے اندازواطوار ہی بدل گئے ہیں۔عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکپتن میں درگاہ پر بھی حاضری دی تھی۔اور ان کے ہمراہ درگاہ میں پھول نچھاور کیے،اس سے کچھ روز قبل عمران خان نے بشری بی بی کے ساتھ عمرہ بھی ادا کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں