اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںعمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائشگاہ پر سکیورٹی انتظامات انتہائی ..

عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائشگاہ پر سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت

سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں ،جدید آلات کے ذریعے رہائشگاہ کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی تلاشی لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائشگاہ پر سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دئیے گئے ، سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں اور جدید آلات کے ذریعے رہائشگاہ کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی تلاشی لی ۔

(خبر جاری ہے)

ذرائع کے مطابق موجودہ سکیورٹی حالات کے تناظر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ پر سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے جبکہ گھر کے باہر اور اطراف میں تعینات سکیورٹی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے تعینات کر دی گئی ہے ۔

گزشتہ روز سپیشل برانچ کے اہلکار سراغ رساں کتوں اور جدید آلات کے ہمراہ عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائشگاہ پر پہنچے اور بیرونی اور اندرونی حصوں کی جامع تلاشی لی اور سکیورٹی کے بعد کلیئر قرار دیدیا گیا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں