نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈیرہ اسماعیل خان میںدھماکے کی شدید مذمت،اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پر اظہار افسوس

اتوار 22 جولائی 2018 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میںدھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے میں خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد اوریکسو ہے۔دشمن اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کر کے قوم کا مورال ڈاؤن کرنے کی مذموم سازشیں کررہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں