عام انتخابات، سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے پولنگ ایجنٹوں کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع

اتوار 22 جولائی 2018 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) الیکشن2018ء قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے پولنگ ایجنٹوں کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حلقہ این اے 127 میں اپنی خواتین پولنگ ایجنٹوں کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے خواتین پولنگ ایجنٹوں کو الیکشن کے حوالے سے ٹریننگ کروائی اور انہیں بتایا کہ وہ کس طرح پولنگ سٹیشن میں آنے والے ووٹر ز کی رہنمائی کرسکتی ہیں خواتین پولنگ ایجنٹوں کی ٹریننگ کے دوران حلقہ این اے 127 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار علی پرویز ملک اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار چوہدری شہباز بھی موجود تھے جنہوں نے خواتین پولنگ ایجنٹوں کو اپنی تیاری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور انہیں کہا کہ وہ 25 کو پوری ذمہ داری جانفشانی سے بطور پولنگ ایجنٹ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ن لیگ کے ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کیلئے مکمل رہنمائی فراہم کریں تاکہ ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں