عمران انتخابی مہم کے آخری روز آج لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے

قومی اسمبلی کے مختلف 6 حلقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے

اتوار 22 جولائی 2018 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی انتخابی مہم کے آخری روز آج(پیر کو ) لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے اور لاہور شہر میں پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے مختلف 6 حلقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے بتایاگیا ہے کہ تحریک انصاف کی لاہور کی قیادت نے عمران خان کے آج لاہور میں مختلف جلسوں سے خطاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق عمران خان سب سے پہلے حلقہ این اے 125 میں پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی امیدواریاسمین راشد کی جانب سے منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرینگے جس کے بعد وہ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130سے امیدوار شفقت محمود کے جلسے سے خطاب کرینگے جس کے بعد عمران خان اعجاز ڈیال کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرینگے اور اس کے بعد ظہیر عباس کھوکھر کے انتخابی جلسے میں خطاب کیلئے جائیں گے اور وہاں خطاب کرنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار علیم خان کے جلسے سے خطاب کرکے کارکنوں کا لہو گرمائیں گے جس کے بعد عمران خان وہاں سے اپنے انتخابی حلقہ این اے 131میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کا اختتام کرینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں