اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںکرپٹ نواز شریف کے خلاف جب بھی فیصلے آئے انہوں نے عدلیہ پر حملے کئے‘ ..

کرپٹ نواز شریف کے خلاف جب بھی فیصلے آئے انہوں نے عدلیہ پر حملے کئے‘ ڈاکٹر طاہر القادری

مکمل احتساب کے بعد انتخابات ہوتے تو کسی چور لٹیرے کو الزام تراشی کی جرأت نہ ہوتی‘سربراہ عوامی تحریک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف جب بھی فیصلے آئے انہوں نے عدلیہ پر حملے کئے اور بطور ادارہ اسے کمزور کرنے کی کوشش کی، ایک جج کی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ اپنے ہی ادارے پر الزام تراشی سنگین معاملہ ہے،فوج نے بطور ادارہ چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے معاملے کی بلا تاخیر چھان بین اور قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ تنقید سے دشمن ملک کے بیانیے کو تقویت دی گئی،الزام تراشی کی ٹائمنگ بتاتی ہے کہ مجرموں کو ہر طرف سے فائدہ پہنچانے کی کوشش ہورہی ہے،احتساب کا عمل مکمل کرنے کے بعد انتخابات ہوتے تو چوروں، لٹیروں کو انگلی اٹھانے کی جرأت نہ ہوتی،ابھی بھی درجنوں سنگین جرائم میں ملوث امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں،جیتنے کے بعد ان کے خلاف فیصلے آئے تو یہ یقیناپارلیمنٹیرین کی حیثیت سے خصوصی مراعات مانگیں گے اور آتے جاتے وکٹری کے نشان بنائیں گے۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے فیصلے آرہے ہیں مگر ہمیں سانحہ ماڈل ٹائون کے ماسٹرمائنڈز نوازشریف،شہباز شریف اور ان کے حواریوں کے کٹہرے میں لائے جانے اور پھانسی چڑھائے جانے والے فیصلے کا انتظار ہے۔دریں اثناء سربراہ عوامی تحریک نے ڈی آئی خان میں خود کش دھماکہ کی مذمت کی،خودکش دھماکہ میں اکرام اللہ گنڈا پور سمیت دیگر قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ یہ چوتھا دھماکہ ہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔سربراہ عوامی تحریک نے گزشتہ روز اٹلی بریشیا میں’’انسان کی اخلاقی روحانی ترقی‘‘کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کیا، کانفرنس میں اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان،عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سربراہ عوامی تحریک نے کانفرنس میں شریک کونسلر روبریٹا موریلی صوبائی سیکرٹری پی ایس آئی لورینزو ویالمی، ڈپٹی میئر بریشیا سٹی، کو لینی گابریلا اور صحت اور فیملی ایسوسی ایشن کی کونسلر مارکو فینارولی کو انسداد دہشتگردی کا فتوی اور سیرت النبی پر لکھی گئی کتب تحفے میں دی گئیں،اٹالین مہمانوں نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد پر تحریک منہاج القرآن کی خدمات کو سراہا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں