نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زمبابوے کے خلاف وائٹ واش اوراوپنرفخر زمان کے نئے ورلڈ ریکارڈپر مبارکباد

فخر زمان نے صرف 18اننگز میں ایک ہزار سے زائد رنز بناکر عالمی ریکارڈ قائم کرکے قوم کا سر فخر سے بلندکیا ہے‘ڈاکٹر حسن عسکری

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے زمبابوے کے خلاف مسلسل پانچواں ون ڈے میچ جیتنے اورسیریز میں وائٹ واش پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔انہوںنے اوپنر فخر زمان کو بھی ون ڈے میچز میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کوبیٹنگ، باؤلنگ اورفیلڈنگ کے ہر شعبے میںآؤٹ کلاس کیا ہے۔

پاکستان کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور قومی کرکٹرز نے مسلسل پانچ میچ جیت کر قوم کو قابل قدر خوشی سے ہمکنار کیا ہے ۔ون ڈے سیریز کے تمام میچوں میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے۔زمبابوے کیخلاف مسلسل کامیابی پر پوری ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

مزید برآں ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ پاکستان کے مایہ ناز اوپنرفخر زمان ون ڈے میچزمیںتیزترین ایک ہزار رنز عالمی ریکارڈ توڑپرمبارکباد کے مستحق ہے ۔

فخر زمان نے صرف 18اننگز میں ایک ہزار سے زائد رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا اورپاکستان کی قوم کا سرفخر سے بلند کیا ہے۔فخر زمان نے پانچ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کر کے قوم کو خوشی کا موقع فراہم کیاہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں