لاہور‘ دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ دو نوجوان زخمی

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) لاہورکے علاقے سبزہ زار میں پرانی دشمنی پر دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں دو نوجوان الیکشن کمپین میں مصروف تھے کہ مخالف گروپ نے موقع پاکر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کی زدمیں آکر دو نوجوان زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان پرانی دشمنی چلی آ رہی ہے جبکہ پولیس موقع سے گولیوں کے خول جمع کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں