پی پی157سے آزاد امیدوار علی اعجاز میر عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار، پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) لاہور کے حلقہ این ای129 کے پی پی157سے آزاد امیدوار علی اعجاز میر نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے اُن کے حق میں دستبردار اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے،اُن کے ہمراہ ن لیگ کے یوسی152سے سینئر رہنما ؤں نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا،انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ 25جولائی کو فیصلہ کن معرکہ اور کرپشن کی ٹیم کے خلاف فائنل میچ ہونے جا رہا ہے، عبدالعلیم خان نے این ای129اور پی پی158میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ الیکشن جیتنے کے خواب نہ دیکھیں،ووٹرز اب ان کی باتوں سے گمراہ نہیں ہوں گے،قوم تبدیلی کا فیصلہ کر چکی ہے اور انشاء اللہ25جولائی کو ہر با شعور شہری بلے پر ہی مہر لگائے گااور کرپشن اور بد عنوانی کا دور ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان سے تحریک لبیک کے پیر منورحسین سیفی نے ملاقات کر کے این ای129اور صوبائی حلقوں میں تحریک انصاف کے پینل کی حمائیت کر نے کا اعلان کیا جبکہ پی پی156سے نواز لیگ کے مقامی رہنماؤں ناصر رحمانی اور آغا عبدالرحمان،پی پی157سے نواز لیگ کے عبدالوحید اور رانا عمران نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور عبدالعلیم خان و دیگر صوبائی امیدواروں کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا۔

عمران خان کے حلقہ این ای131اور پی پی162میں پاکستان لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شیخ محسن اور شاہ تاج کالونی کے صدر آصف اعوان نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شامل ہونے اور اپنے ساتھیوں سمیت بھرپور حمایت کا اعلان کیا،اسی حلقے میں نشاط کالونی میں تحریک انصاف کے ملک آصف نے عبدالعلیم خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اور25جولائی کو پولنگ ڈے کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں