پارٹی سے اختلافات کے بعد لیگی رہنما نے صوبائی سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے تحفے میں دی جانیوالی عمارت واپس لے لی

اتوار 22 جولائی 2018 22:00

پارٹی سے اختلافات کے بعد لیگی رہنما نے صوبائی سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے تحفے میں دی جانیوالی عمارت واپس لے لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء)پارٹی سے اختلافات کے بعد لیگی رہنما نے 2006ء میں صوبائی سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے تحفے میں دی جانے والی عمارت واپس لے لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میاں برادران کے دور جلاوطنی میں لیگی رہنما ممتاز خالد نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ذاتی پراپرٹی بی 52 مسلم ٹائون کو پارٹی کی سرگرمیوں کے لئے وقف کر دیاتھا۔ بتایا جارہا ہے کہ ممتاز خالد نے مبینہ طور پر مالی حالات خراب ہو نے اور پارٹی سے اختلافات کے باعث دفتر خالی کرا کے عمارت کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں