گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی ڈیرہ اسماعیل خاں میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت

پی ٹی آئی کے امیدواراورسابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 22 جولائی 2018 22:50

لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ڈیرہ اسماعیل خاں میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے امیدواراورسابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،گورنر نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ملک دُشمن عناصر اپنے مزموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، اُنہوں نے کہا کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں اور ایسی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث افراد اپنے انجام کو ضرور پہنچے گے، گورنر پنجاب نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے، انہوں نے اس واقعہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں