الیکشن کمیشن کی طرف سے موصول ہونے والی245 میں سی140شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے،

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سات افسران کو سیاسی سرگرمیوں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے،سیکر ٹری بلد یا ت

اتوار 22 جولائی 2018 23:20

لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) سیکر ٹری بلد یا ت پنجاب عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ شفاف اور پر امن انتخابات کے حوالے سے حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک پیج پر ہیں۔سرکاری افسران انتخابی ڈیوٹیاں انتہائی دیانت داری سے سر انجام دیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے موصول ہونے والی245 میں سی140شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ 105شکایات کی چھان بین ہو رہی ہے۔محکمہ لوکل گورنمنٹ نے سیاسی سرگرمیوں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے رانا شاہد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مرید کے،سہیل انور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلور کوٹ ضلع بھکر،شیخ عبدالمجید ڈپٹی ڈائریکٹر شیخو پورہ،محمد اعظم کلرک،اورنگ زیب سب انجنیئر،سلیم اقبال اسسٹنٹ انجنئیرلوکل گورنمنٹ اٹک،رائو نعیم بخاری چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وہاڑی کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب میں141 قومی اور 297 صوبائی نشستوں پر انتخابات کے لئے 47473 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ۔ جہاں ضروری سہولتیں مہیا کر دی گئی ہیں۔ صوبہ بھر میں انتخاب کے لئے 12963 پولنگ سٹیشنزمردوں کے لئے اور12246پولنگ سٹیشنز خواتین ووٹرز کے لئے بنائے گئے ہیں۔پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کا عمل 19جولائی کو پایہ تکمیل ہو گیا ہے۔ ضلع لاہور میں 4079 پریزائیڈنگ آفیسرز 24253 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز 12126 پولنگ افسران 3885 نائب قاصد تعینات کر دئے گئے ہیں۔

جن کی تربیت کا مرحلہ بھی مکمل ہو چکا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 5فیصد ریزرو پولنگ عملہ بھی شا مل ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جن پولنگ سٹیشنوں پربنیادی سہولیات کے فقد ان کی نشاندہی کی تھی ا ن تمام اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن پولنگ سٹیشنوں کی چار دیواری نہ ہے۔ ان پولنگ سٹیشنوں پر متعلقہ محکمہ جات نے پولنگ سے ایک روز قبل قناتیں لگوانے کی یقین دہانے کر وا ئی ہے ۔

نیز بجلی کی عدم موجودگی کی صورت میں جنریٹر ز کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق25جولائی کو بارش کا امکان بھی ہے۔ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام ڈ پٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کو وہ اس ضمن میںspecial cotingent plans تیار کر لیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کوالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایجو کیشن کے لئے وڈیوز اور پوسٹرز عوام کی آگاہی کے لئے فراہم کر دئے گئے ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں پولنگ عملہ کی تربیت،تعیناتی،نیز پولنگ سٹیشنز کی اپڈیشن کا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں