ڈان لیکس سےمریم نوازکا نام نکالنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں،چوہدری نثار

یہ بالکل غلط ہے کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے،جنرل رضوان کے پہلے چند الفاظ تھے پروپیگنڈا توبہت ہوتا ہے مگرمریم نوازکا ڈان لیکس سے کوئی تعلق نہیں۔ نجی ٹی وی کوخصوصی انٹرویو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جولائی 2018 00:23

ڈان لیکس سےمریم نوازکا نام نکالنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں،چوہدری نثار
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جولائی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ڈان لیکس سے مریم نواز کا نام نکالنے کیلئے کوئی ڈیل نہیں ہوئی،جنرل رضوان کے پہلے چند الفاظ تھے پروپیگنڈا توبہت ہوتا ہے مگرمریم نوازکا ڈان لیکس سے کوئی تعلق نہیں،تاہم مریم نواز کا نام کسی ڈیل کے تحت نکالا گیا یہ بالکل غلط ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ آزاد الیکشن حالات کے جبر سے لڑرہاہوں ۔مجھے اپنے حلقے میں کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے۔عوام میرے ساتھ ہیں۔نوازشریف اور شہبازشریف کے ساتھ میرا محبت کا رشتہ ابھی برقرار نہیں اور یہ لوگ بھی جانتے ہیں۔میں اس کی وضاحت نہیں کرسکا۔ پہلے بیگم کلثوم نوازبیمار ہوگئیں، پھر نوازشریف جیل میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

لیکن الیکشن کے بعد تمام معاملات سامنے رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا مسلم لیگ آج بھی تعلق ہے۔ کیونکہ میرا خاندان مسلم لیگی ہے۔ نوازشریف توحادثاتی مسلم لیگی ہیں۔ مسلم لیگ سے مجھے کوئی نہیں نکال سکتا۔انہوں نے کہا کہ دروازے نوازشریف نے بند کیے ہیں یہ اس لیے کیے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف رائے نہ ہو۔چوہدری نثار نے ایک سوال پرکہا کہ کسی پارٹی کا لیڈربننے کیلئے کافی نہیں ہوتا آپ کسی لیڈرکی بیٹی یا بیٹا ہوں۔

میرا موقف اب شاید اس سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔ یہ موقع نہیں ہے،مریم اور ان کے والد جیل میں ہیں۔مریم نواز اور ان کے والد کیلئے مشکل صورت حال ہے۔اقداراجازت نہیں دیتیں کہ میں اس پر زیادہ بات کروں۔ اب موقع نہیں کہ اس پربات کروں کیونکہ وہ جیل میں ہیں۔جب حالات مناسب ہوں گے تواس پرضرور بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے بیگم کلثوم نوازکی عیادت اپنی بیوی کے ذریعے متعدد بار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مسلم لیگی اور فوجی خاندان سے تعلق پرفخر ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ڈان لیکس پرٹویٹ آیا تومیں نے جواب دیا۔ان کے توکسی کے منہ میں زبان بھی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کوقربانی کا بکرا میاں نوازشریف نے بنایا۔ پرویز رشید نے اپنا فون خود پیش کیا۔اس میں جوچیزیں نکلیں اس پررپورٹ آئی۔

پرویز رشید کا دفاع کرتا رہا۔ کہ یہ جوموبائل میں میسج ہے پرویز رشید ایسی انگریزی نہیں لکھ سکتا۔ چوہدری نثار نےایک سوال’’مریم نوازکا نام ڈیل کے تحت ڈان لیکس سے نکالا گیا؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ بالکل غلط ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ مریم نوازکا نام ڈان لیکس سے نکالنے کیلئے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ ڈان لیکس پرمیٹنگ میں اسحاق ڈار، نواز شریف، جنرل رضوان، جنرل راحیل شریف اور میں تھے۔ جنرل رضوان کے پہلے چند الفاظ تھے پروپیگنڈا توبہت ہوتا ہے مگرمریم نوازکا ڈان لیکس سے کوئی تعلق نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں