اداکارہ بابرہ شریف مکان پر قبضہ چھڑانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں

پیر 23 جولائی 2018 13:17

اداکارہ بابرہ شریف مکان پر قبضہ چھڑانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) ماضی کی معروف اداکارہ بابرہ شریف مکان پر قبضہ چھڑانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی کی خوبرو اداکارہ کا کہناتھا کہ مقامی جیولر نے 9 ماہ سے مکان پر قبضہ کر رکھا ہے اور کرایہ بھی ادا نہیں کیا،ان کا کہناتھا کہ چیف پاکستان سے ازخودنوٹس کی اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے گھر میں قبضے کا نوٹس لیں اور واجبات کی ادائیگی کو ممکن بنائیں۔

واضح رہے کہ لولی ووڈ اداکارہ نے اپنا مکان کرائے پر دے رکھا ہے جس پر کرایہ دارقابض ہے اور کچھ عرصے سے اداکارہ کو کرایہ بھی ادا نہیں کر رہا،اس پر بابرہ شریف نے مختلف محکموں میں درخواستیں دے رکھی ہیں لیکن شنوائی نہ ہونے پر ماضی کی معروف اداکارہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں