ووٹ کیسے کاسٹ کیا جائے، بلاول بھٹو نے معلوماتی ویڈیو جاری کر دی

پیر 23 جولائی 2018 14:35

ووٹ کیسے کاسٹ کیا جائے، بلاول بھٹو نے معلوماتی ویڈیو جاری کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ووٹرز کے لئے معلوماتی ویڈیو جاری کر دی ۔ بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ووٹر کو معلومات فراہم کیں ۔

(جاری ہے)

وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ووٹر کس طرح اپنے ووٹ اور پولنگ سٹیشن کی معلومات حاصل کر سکتا ہے،ویڈیو میں پولنگ سٹیشن پر جانے، پرچی کٹوانے کے طریقہ کار بھی بخوبی سمجھایا گیا ہے۔بلاول بھٹو نے پرچی بیلٹ باکس میں ڈالنے تک کے تمام تر مراحل سے ووٹر کو آگاہ کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں