ریحام خان نے عمران خان پر اب تک کا سب سے بڑا الزام عائد کر دیا

مجھے ایک بچی کا فون آیا اور اس نے کہا کہ عمران خان نے مجھے بہلا کر میرے ساتھ جنسی مراسم رکھے اور میں ان کے خلاف عدالت جانے کو بھی تیار ہوں، ریحام خان کا اپنے آڈیو پیغام میں انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 جولائی 2018 15:38

ریحام خان نے عمران خان پر اب تک کا سب سے بڑا الزام عائد کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2018ء) گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریحام خان سے شادی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کے بعد ریحام خان کا بھی ایک آڈیو پیغام منظر عام پر آیا ہے۔ریحام خان نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے ایک بچی کا فون آیا اور اس نے مجھے بتایا کہ میں نے آپ کی کتاب پڑھی ہے۔

ریحام خان کا کہنا ہے کہ اس لڑکی سے تقریبا اڑھائی گھنٹے میری فون پر بات ہوئی ، لڑکی نے مجھے بتایا کہ اس کے ساتھ عمران خان نے کیا کیا ہے۔اس نے کہا کہ جو قصہ میں نے آپ کو سنایا ہے وہ میں اپنی ماں کو بھی نہیں بتا سکتی لیکن جب میں نے کتاب پڑھی اور اس میں وہی الفاظ دیکھے جو کہ عمران خان میرے ساتھ بھی استعمال کیا کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

ریحام خان کا کہناتھا کہ عمران خان اس کے والد کی جگہ ہے اور وہ نوجوان لڑکی شائد توقع بھی نہیں کر رہی تھی کہ ایسا ہو جائے گا۔

وہ شدید صدمے میں تھی۔عمران خان نے بچی کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اس کے ساتھ جنسی مراسم رکھے ،اس کو بہلا پھسلا کر ایسا کیا گیا ، ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ بچی عدالت میں بھی گواہی دینے کیلئے تیارہے ۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمت کی ہے اور اب ہمیں کسی سے ڈرنا نہیں ہے۔یاد رہے عمران خان کی دوسری سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان سے طلاق ملنے کے بعد ان پر کئی الزامات عائد کیے۔ ریحام خان نے ایک کتاب بھی لکھی جس میں عمران خان پر سنگین قسم کے الزامات عائد کیے۔ ریحام خان کی کتاب کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس کے 30 چیپٹرز ہیں ۔ ابتدائی ابواب میں ریحام خان کی شروع کی زندگی اور خاندان کی یادیں ہیں ۔جب کہ اس کتاب میں عمران خان سے متعلق بھی کئی انکشافات کیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں