اسلام آباد ہائی کورٹ جج جسٹس شوکت صدیقی کے خلاف از خود نوٹس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

پیر 23 جولائی 2018 16:30

اسلام آباد ہائی کورٹ جج جسٹس شوکت صدیقی کے خلاف از خود نوٹس لینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شوکت صدیقی کے خلاف از خود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی کے خلاف کارروائی کے لیے از خود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی ،نواز شریف کے قریبی ساتھی اور عرفان صدیقی کے عزیز ہیں، وہ عدلیہ کے مخالف اور سیاسی ایجنڈے کے حامل ہیں، ان کی متنازعہ تقریر سے لگتا ہے کہ وہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیل کی سماعت کرنا چاہتے تھے۔درخواست کے متن میں کہا گیا کہ جسٹس شوکت صدیقی نے ملکی ادارے کے خلاف بیان دیا جو ان کے اپنے حلف کی خلاف ورزی اور ملکی وفاداری سے روگردانی کے مترادف ہے، جسٹس شوکت صدیقی اپنے عہدے پر برقرار رہنے کی اہلیت کھو چکے ہیں لہذٰا اعلیٰ عدلیہ ان کے خلاف کارروائی کے لئے ازخود نوٹس لے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں