آئی جی جیل کی نوازشریف کوباسی کھانا فراہم کرنےپرعجیب منطق

نوازشریف کا کھانا خراب توہوگا جب گھرکا کھانا 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے گا، صفدر اور مریم نوازٹھیک ہیں تونوازشریف کیسے بیمار ہوگئے؟آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جولائی 2018 16:26

آئی جی جیل کی نوازشریف کوباسی کھانا فراہم کرنےپرعجیب منطق
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جولائی 2018ء) : آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کوباسی کھانا فراہم کرنے کی عجیب منطق پیش کردی۔آئی جی جیل شاہد سلیم کاکہنا ہے کہ نوازشریف کیلئے گھرکا کھانا 3گھنٹے لیٹ جیل پہنچنے پرخراب ہوتا ہے،صفدر اور مریم نوازٹھیک ہیں تونوازشریف کیسے بیمار ہوگئے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد مرزا نے بھی سابق وزیراعظم نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہونے پردفاعی مئوقف اپناتے ہوئے کہا کہ جیل میں سب ہی بیمار ہوجاتے ہیں۔

صفدر اور مریم نوازٹھیک ہیں تونوازشریف کیسے بیمار ہوگئے؟ نوازشریف کیلئے جیل میں گھر کا کھانا تاخیر سے پہنچتا ہے۔نوازشریف کیلئے گھر کا کھانا 3 گھنٹے تاخیر سے جیل پہنچتا ہے جس کے باعث کھانا خراب توہونا ہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوابھی اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

جب فیصلہ ہوگا توانہیں اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ دنوں انہیں جیل میں باسی کھانا فراہم کرنے اور واش روم سمیت دیگر بہتر سہولیات نہ دینے کی شکایت بھی کی تھی۔ جس پرمسلم لیگ ن نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جیل میں سہولتوں سے محروم رکھنے پر ان کی حالت تشویشناک ہوئی،نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے، جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا شہبازشریف نے نگران وزیراعظم اور وزیراعلی کو خط بھی لکھا تھا جس میں نوازشریف کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ واضح رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث سابق وزیراعظم کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں