شہبازشریف کی نوازشریف کوفوری اسپتال منتقل کرنےکی اپیل

نوازشریف کودل کی شدید تکلیف ہے، جیل انتظامیہ نےنوازشریف بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا۔ صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جولائی 2018 16:43

شہبازشریف کی نوازشریف کوفوری اسپتال منتقل کرنےکی اپیل
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جولائی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف کواسپتال منتقل کرنے کی اپیل کردی، نوازشریف کودل کی شدید تکلیف ہے، جیل انتظامیہ نے نوازشریف بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جیل میں طبیعت کی خرابی پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ جیل انتظامیہ نے نوازشریف بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا۔

نوازشریف کودل کی شدید تکلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے نوازشریف کے ذاتی معالج کی ان تک رسائی کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم نگراں حکومت نے میرے مطالبے کونظر انداز کردیا۔اب بھی نگراں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ نوازشریف کوجلد ازجلد اسپتال منتقل کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے پرآج میڈیکل بورڈ نے ان کا اڈیالہ جیل میں ہی طبی معائنہ کیا۔

جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے ابتدائی طور پر نوازشریف کو جیل سے اپستال منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی طرح میڈیکل چیک اپ میں نوازشریف کوجیل میں ہی طبی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مختلف ٹیسٹ کی مکمل رپورٹس آنے پرعلاج کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نوازشریف کا طبی معائنہ کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی گزشتہ روزاڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔ جس پر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے ان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کوبلایا۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ میجر جنرل (ر) اظہر کیانی کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا جیل میں مکمل طبی معائنہ کیا۔ طبی معائنے کے دوران اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے کہ نوازشریف کے خون میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے جس سے ان کی کڈنی فیل ہونے کا خدشہ ہے۔ میڈیکل ٹیم نے مزید بتایا کہ نوازشریف کے جسم میں پانی کی شدید کمی اور دل کی دھڑکن بھی ناہموار ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں