جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف از خود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پیر 23 جولائی 2018 17:54

جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف از خود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کے خلاف از خود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف پیش کیا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور عرفان صدیقی کے عزیز ہیں، وہ عدلیہ کے مخالف اور سیاسی ایجنڈے کے حامل ہیں، ان کی متنازعہ تقریر سے لگتا ہے کہ وہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی اپیل کی سماعت کرنا چاہتے تھے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی نے ملکی ادارے کے خلاف بیان دیا جو ان کے اپنے حلف کی خلاف ورزی اور ملکی وفاداری سے روگردانی کے مترادف ہے، جسٹس شوکت صدیقی اپنے عہدے پر برقرار رہنے کی اہلیت کھو چکے ہیں لہٰذااعلی عدلیہ ان کے خلاف کارروائی کے لئے ازخود نوٹس لے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں