ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب سن کر اٹالین نوجوان نے اسلام قبول کر لیا

نوجوان کا نیا نام محمد الیاس رکھا، اٹلی کی تنظیم کو دینی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری تفویض کی

پیر 23 جولائی 2018 18:00

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب سن کر اٹالین نوجوان نے اسلام قبول کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ اٹلی کے دوران ان کا خطاب سن کر ایک اٹالین نوجوان مشرف بہ اسلام ہوگیا، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے انہیں کلمہ پڑھایا اور ان کا نیا اسلامی نام محمد الیاس رکھا، گزشتہ روز 22 جولائی 2018 ء کو بریشیا اٹلی میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے اسلام میں انسانیت کی تکریم اور انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی کے موضوع پر سیر حاصل خطاب کیا، اس کانفرنس میں ایک اٹالین نوجوان بھی شریک تھا، انہوں نے خطاب سننے کے بعد سٹیج پر آکر اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اٹالین نوجوان کو کلمہ پڑھایا اور انہیں سینے سے لگایا، اس روح پرور منظر پر تادیر ہال اللہ اکبر کے نعروں سے گونجتا رہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام انسانیت کی تکریم پر مبنی ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس ہدایت کی دولت اللہ رب العزت خوش نصیبوں کو عطا کرتا ہے، انہوں نے اٹلی کی منہاج القرآن کی مقامی تنظیم کے عہدیداروں کو نومسلم محمد الیاس کی دینی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری تفویض کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں