الیکشن کمیشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ٹیسنگ کا کام مکمل کرلیا

پیر 23 جولائی 2018 19:54

الیکشن کمیشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ٹیسنگ کا کام مکمل کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ٹیسنگ کا کام مکمل کرلیا ہے جبکہ پولنگ سٹاف کو موبائل فون کے ذریعے نتائج آر اوز تک بھیجنے کی تربیت فراہم کر دی گئی ہے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے دفاتر میں انتخابی نتائج کو بذریعہ موبائل ٹرانسمیشن سسٹم کے تحت آراوز کو بھجوانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا جسے تمام آراوز نے دیکھا اس نظام کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن 2018ء کے انتخابی نتائج جلد عوام تک پہنچ جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں