لاہور سے بڑی تحریک کا آغاز کر دیا،ظلم کا دوراب ختم ہونے والا ہے،

پاکستان میں مدینہ والا نظام آئے گا تو ملک میں لٹیروں کیلئے جگہ نہیں رہے گی،یہودیوں کی تجوریاں بھرنے کیلئے لگائے گئے ٹیکس ختم کرنے ہوں گے، لوٹی ہوئی دولت بیرون ملکوں سے واپس لاکر قرضے ادا کئے جائیں،ملی مسلم لیگ ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر ڈالے گی، ملک دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے 25جولائی کو کرسی پر مہر لگائیں،خدمت انسانیت سے لوگوں کے دل جیتیں گے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ فرض سمجھتے ہیں،الیکشن کو نفع بخش کاروبار بنانے والوں سے جان چھڑانا ہو گی، قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد بروئے کار لانے کیلئے نظریہ پاکستان کی تحریک کوپورے ملک میں پھیلائیں گے امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کا انتخابی جلسوں سے خطاب

پیر 23 جولائی 2018 22:00

لاہور سے بڑی تحریک کا آغاز کر دیا،ظلم کا دوراب ختم ہونے والا ہے،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ لاہور سے بڑی تحریک کا آغاز کر دیا،ظلم کا دوراب ختم ہونے والا ہے، پاکستان میں مدینہ والا نظام آئے گا تو ملک میں لٹیروں کیلئے جگہ نہیں رہے گی،یہودیوں کی تجوریاں بھرنے کیلئے لگائے گئے ٹیکس ختم کرنے ہوں گے، لوٹی ہوئی دولت بیرون ملکوں سے واپس لاکر قرضے ادا کئے جائیں،ملی مسلم لیگ ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر ڈالے گی، ملک دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے 25جولائی کو کرسی پر مہر لگائیں،خدمت انسانیت سے لوگوں کے دل جیتیں گے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ فرض سمجھتے ہیں،الیکشن کو نفع بخش کاروبار بنانے والوں سے جان چھڑانا ہو گی، قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد بروئے کار لانے کیلئے نظریہ پاکستان کی تحریک کوپورے ملک میں پھیلائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو این اے 125سے امیدوار محمد یعقوب شیخ، پی پی 167سے امیدوار حافظ خالد ولید،پی پی 149سے مسز جھارا پہلوان سائرہ بانو، پی پی 150سے محمد عامر شیخ اور پی پی 160سے چوہدری شفیق گجر کے انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے۔ ملک پارک، مین المدینہ روڈ ٹائون شپ اور اچھرہ فیروز پور روڈ پر ہونے والے جلسوں میں حافظ محمد سعید ودیگر رہنمائوں کی آمد پر زبردست استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی رہیں۔

اس دوران حافظ محمد سعید قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں، ملی مسلم لیگ سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ اور کشمیریوں کے حق میں زوردار نعرے لگائے جاتے رہے۔ ملی مسلم لیگ کے اچھرہ میں ہونے والے انتخابی جلسہ سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ، ابوالہاشم ربانی، ادریس فاروقی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ این اے 125کے علاقہ ملک پارک میں ہونیو الے جلسہ میں عیسائی برادری نے بھی شرکت کی اور ندیم مسیح نے ملی مسلم لیگ کے امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

قبل ازیں ٹائون شپ میں ہونے والے جلسہ میں بھی اقلیتی برادری نے ملی مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کیا۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ لاہور سے جو تحریک اٹھتی ہے وہ پورے ملک میں پھیلتی ہے۔مجھے وہ وقت بھی یاد ہے کہ جب قائداعظم نے منزل کا تعین کرنا تھا ،برصغیر کے مسلمانوں کو ایک سمت دینی تھی تو وہ لاہو ر میں کھڑے ہوئے تھے۔

اللہ نے لاہور کر بڑی برکتوں سے نوازا،قرارداد پاکستان لاہور میں منظور ہوئی تو اس نے پورے برصغیر میں تحریک کی شکل اختیار کر لی۔یقین رکھتاہوں کہ 2018کی انتخابی مہم لاہو رسے تبدیلی کا آغاز ہے او ر پورے ملک میں تبدیلی آئے گی۔لاہور سے قرارداد منظور ہوئی تو پاکستان کا مطلب کیالاالہ الااللہ،کہا پھر یہ نعرہ بنگال،ممبئی،کلکتہ جونا گڑھ،احمد آباد،پنجاب،بلوچستان ،سندھ،کشمیر میں گونجا اور ہر جگہ یہی نعرہ تھا۔

کچھ لوگ ایسے تھے جنہوں نے اس نعمت کی ناشکری کی جس کی سزائیں آج بھی ہم بھگت رہے ہیں۔یہ قانون فطرت ہے جو نعمتوں کی نا شکری کرتا ہے اللہ اسے سزا دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پہلے بنگال گیا،پھرعلیحدگی کی تحریکیں چلیں،انڈیا نے مداخلت کی،دہشت گردی ہوئی۔ملک مسائل سے دو چار ہوا،معیشت گرتی چلی گئی۔غربت کا گراف بڑھتا گیااوروسائل لوٹنے والے ملک لوٹتے رہے۔

اب ہم ملک میں تبدیلی لائیں گے اور اس ملک کو لاالہ الااللہ کا ملک بنانے کے لئے قربانیاں پیش کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ اب مدینے والے پاکستا ن کا دور شروع ہو رہا ہے۔آج کے جلسہ میں اقلیتی نمائندے بھی موجود ہیں۔مدینہ میں مسلمان اور غیر مسلم بھی رہتے تھے۔نبی کریم ﷺ نے یہیودی عورت کی عزت بچانے کا اعلان کیا تھا۔ہم بھی اقلیتوں کا تحفظ کریں گے۔

میں کہتا ہوں کہ اگر انڈیا میں چھوٹی ذات کے ہندوئوں کو تکلیف پہنچے گی تو ہم ان کے لئے بھی اٹھیں گے۔صحافیوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کشمیریوں کی غاصب ہندوئوں کیخلاف جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں اور تھر پارکر میں پچیس سو کنویں بنا کر ہندوئوں کی مدد کی۔میں نے کہا کہ ہم انسانوں کی خدمت کرنے والے ہیں۔خدمت کر کے دل جیتتے ہیں اور جہاں کوئی ظلم کرے ہم وہاں ہاتھ پکڑتے ہیں۔

حافظ محمد سعید نے کہا کہ لاہور میں سجیلے نو جوانوں سے کھڑے ہو کر کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کے حقیقی مقاصد کو بروئے کار لانے کے لیے یہیں سے آغاز کریں گے ۔پورے پاکستان میں تحریک اٹھائیں گے جس کے اثرات برصغیر میں پہنچیں گے۔ملک بھر میں انتخابی مہم میں ہر جگہ کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ،پاکستان کا مطلب کیالاالہ الااللہ،نعرہ لگ رہا ہے ۔

یہ کلمہ وہ ہے جس کے ساتھ زمین آسمان کے رشتے ایک ہوتے ہیں اور پھر آسمانوں سے رحمتوں کی بارش برستی ہے اور پھر مسئلے حل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں عظیم کامیابی رب نے عطا فرمائی،ہمارا میدان سیاست میں آنا ہماری پہلی فتح ہے۔ہمارے امیدواروں کی کامیابی سے پاکستان جیتے گا اور دشمن ہارے گا۔انہوںنے کہاکہ ہماری دوسری کامیابی لاالہ الااللہ کی بہاریں ہیں۔

اللہ اکبر تحریک میدان میں ہے اس کے ساتھ تحریک کے رشتے جڑیں گے۔اللہ اکبر کے نعرے سے ثابت ہوا کہ یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں ہے۔ ہم نے غلامی کی زنجیریں توڑنی ہیں۔کوئی پارٹی یہ کام نہیں کرے گی۔مدینے والا پاکستان مدینے کے نظام سے بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم جتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں یہودیوں وصلیبیوں کے پاس جاتا ہے۔مدینے کے نظام میں غریبوں پر ٹیکس نہیں ہے۔

غربت کو مٹانے کے لئے ٹیکس ہے یہودیوں کی تجوریاں بھرنے کے لئے نہیں۔ہم نے پاکستان کے وسائل پر انحصار کرکے لوٹی ہوئی دولت واپس لانی ہے۔عدل وانصاف پر مبنی نظام مدینے والا نظام ہے۔ملک میں امن وامان قائم کرنے،اخو ت قائم کرنے،طبقات کی کشمکش ختم کرنے کے لئے،پاکستان کو غلامی سے آزاد کرکے کھڑا کرنے کا کام کریں گے۔پچیس جولائی پہلا دن ہے۔

لاہورسے تحریک اٹھے گی اور ملک بھر میں پھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری جن بہنوں کے چہرے آسمان نے نہیں دیکھے تھے وہ تہاڑ جیل میں ظلم کا نشانہ بن رہی ہیں۔مدینے کا نظام آئے گا تو کشمیر بھی آزاد ہو گا۔این ای125سے امیدوار محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ ہر طرف واویلا ہے کہ ہم سیاست میں کیوں آئی جن پارٹیوں پر ہم نے اعتماد کیا کسی نے ملک کو دو ٹکڑے کیا،کسی نے خزانے کو لوٹا ، عوام کو پانیوں میں ڈبویا تو کسی نے نظریہ پاکستان اورعقیدہ ختم نبوت سے بے وفائی کی۔

اپنے ملک کی حالت بدلنا چاہتے ہو تو چوروں،ڈاکوئوں ،نوسربازوں کو پچیس جولائی کو مسترد کریں اور کرسی پر مہر لگائیں۔جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہاکہ عوام قومی وحدت و یکجہتی ، فرقہ پرستی کے خاتمہ اور نظام مصطفی کا قیام چاہتے ہیں۔لوٹے ہوئے مال کی پائی پائی واپس لا کر پسماندگی اور معاشی بحران ختم کرینگے۔عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے سیکولرازم ، لاقانونیت اور مفاد پرستی و کرپشن کو شکست دیں اور دینی قوتوں کو کامیاب بنائیں۔

پی پی167سے امیدوار حافظ خالد ولید نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کے اقاموں اور پانامہ میں نام نہیں ہے۔ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے۔ضمنی الیکشن میں بھی ووٹ لئے اور خدمت کے جذبے سے سیاست کی۔جب بھی ملک کو ضرورت پڑی ہم سب سے آگے بڑھ کر نکلے اور قوم کی خدمت کی۔۔ حلقے کی صحت،تعلیم،روزگار کے مسائل حل کریں گے۔پی پی149سے امیدوار سائرہ بانو نے کہا کہ میں جھارا پہلوان کی بیوہ ہوں اور حافظ محمد سعید کی جانب سے اس حلقہ میں امیدوار ہوں۔

میں اس علاقے کے مسائل سمجھتی ہوں کیونکہ میں اس حلقہ میں رہتی ہوں۔ہمیں مسائل کے خاتمہ کے لئے حافظ محمد سعید کا ساتھ دینا ہے۔پی پی 150سے امیدوار محمد عامر شیخ نے کہا کہ جنرل الیکشن میں پہلی بار میدان سیاست میں آئے۔ماضی میںہم کبھی ووٹ مانگنے نہیں آئے۔اس ملک کی حافظ محمد سعید نے بغیر کسی لالچ کے حفاظت کی۔ان کا دامن ،کردار صاف ہے۔آج وہ ہمارے پا س آئے تو ہم نے ان کا سر فخر سے بلند کرنا ہے۔جماعةالدعوة لاہور کے مسئول ابوالہاشم ربانی نے کہا کہ پچیس جولائی کو کرسی پر مہر لگانی ہے اور ملی مسلم لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کروانا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں