شوکت صدیقی کے الزامات پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا قدم اٹھا لیا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس شوکت صدیقی سے شواہد مانگ لئیے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سےبھی رائے مانگ لی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 جولائی 2018 19:19

شوکت صدیقی کے الزامات پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا قدم اٹھا لیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23جولائی 2018ء) :شوکت صدیقی کے الزامات پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا قدم اٹھا لیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس شوکت صدیقی سے شواہد مانگ لئیے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپنی رائے مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کا انتہائی متنازعہ بیان منظرعام پر آیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ میں جب بھی کوئی اہم فیصلہ دیتا ہوں ایک مخصوص گروہ کی جانب سے مہم چلا دی جاتی ہے۔ میرا دامن صاف ہے اسی لیے سپریم جوڈیشل کونسل کو درخواست دی کہ میرا اوپن ٹرائل کریں۔ انہوں نےکہا کہ مجھے نومبر میں نہیں ستمبر میں چیف جسٹس بنانے کی پیشکش کی گئی لیکن ترقی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مجھے کہا گیا کہ یقین دہانی کروائی کہ آپ مرضی کے فیصلے کریں گے تو آپ کا ریفرنس ختم کروا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج آزاد میڈیا پر بھی اپنی آزادی کھو کر گٹھنے ٹیک چکا ہے۔ جج نوکری سے نہیں انصاف، عدل اور دلیری کا مظاہرہ کرنے سے بنتا ہے۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں خطاب کرتے ہوئےاسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ بار میں آکر خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کی عرصے سے خواہش تھی۔

میرا احتساب میری بار ہی کر سکتی ہے۔میرے اوپر آج تک کوئی کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت نہیں کر سکا۔انہوں نے حساس اداروں پر بھی الزامات لگائے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے حوالے سے بھی اہم انکشاف کیا۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے شوکت صدیقی کے بیانات پر ثبوت مانگ لئیے۔اعلامیے کے مطابق شوکت صدیقی کو ثبوت پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ بھی ثبوتوں کے ساتھ اپنی رائے بھجوائیں جن کا جائزہ لینے کے بعد چیف جسٹس مناسب فیصلہ کریں گے۔اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں