پاک افغان بارڈر بند کردیا گیا

24 اور 25 جولائی کو سیکیورٹی کے پیش نظر پاک افغان بارڈر بند رکھا جائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 جولائی 2018 22:11

پاک افغان بارڈر بند کردیا گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23جولائی 2018ء) : پاک افغان بارڈر بند کردیا گیا۔ 24 اور 25 جولائی کو سیکیورٹی کے پیش نظر پاک افغان بارڈر بند رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 میں محض 2 روز باقی رہ گئے ہیں۔اس حوالے سے اداروں نے بھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور بڑے سیاسی نام اپنے مخالفین کو پچھاڑنے کے لیے بے تاب ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کچھ حلقوں میں انتخابات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن 8 حلقوں می انتخابات ملتوی کئیے گئے ہیں ان میں سے 2 حلقے قومی اسمبلی کے ہیں جبکہ 6 حلقے صوبائی اسمبلی کے ہیں ۔

(جاری ہے)

7 حلقوں میں امیدواروں کی موت کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا ہے جبکہ ایک حلقے میں امیدوار کی نااہلی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کیا گیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر پاک افغان بارڈر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر حکام کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق 2 روز کے لیے پاک افغان بارڈ بند رہے گے ۔24جولائی اور 25 جولائی کو پاک افغان افغان بارڈ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں