ہتھکنڈوں کے باوجود (ن) لیگ سب سے آگے ہے،الیکشن میںدھاندلی عوام کے سامنے لائینگے ‘ پرویز ملک

مینڈیٹ کا احترام نہ کرکے پی ٹی آئی غلط روایات ڈال رہی ہے ، کمر کس کر دھاندلی کو بے نقاب کرینگے‘ خواجہ عمران نذیر

بدھ 1 اگست 2018 19:35

ہتھکنڈوں کے باوجود (ن) لیگ سب سے آگے ہے،الیکشن میںدھاندلی عوام کے سامنے لائینگے ‘ پرویز ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و نومنتخب محمد پرویز ملک اور نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ تمام ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) سب سے آگے ہے،الیکشن میں ڈاکے کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے، مینڈیٹ کا احترام نہ کرکے پی ٹی آئی غلط روایات ڈال رہی ہے،مسلم لیگ (ن) اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتی ہے۔

ہمیں ہر حال میں ثابت قدم رہنا ہے،کمر کس کر دھاندلی کو بے نقاب کریں گے، ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے۔ دھاندلی زدہ الیکشن کے باوجود مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سعدیہ تیمور ،میاں مرغوب،عامر خان ،چوہدری،عبدالمجید چن نمبردارسمیرا امجد سیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب ایوان سجے گا تو ہر کرسی سے آواز اُٹھے گی کہ یہ جعلی الیکشن ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ انتخابات دھاندلی زدہ نہ ہوں، آخری دن تک حکومت سازی کی بھرپور کوشش کریں گے، الیکشن کے بعد پاکستان میں استحکام آنا چاہئے تھا، پاکستان کی بقاء جمہوریت میں ہے، انتخابی دھاندلی کو بے نقاب کریں گے۔ عوام نے صوبے میں حکومت بنانے کا اختیار دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں