اوبر نے پاکستان بھر میں اپنے پارٹنر ڈرائیورز کی انشورنس کیلئے شراکت داری قائم کر لی

آج سے موٹر کار / بائیک اوررکشہ کے تمام پارٹنر ڈرائیور زہنگامی طبی علاج کی- انجیوری پروٹیکشن پروگرام کا حصہ ہیں

بدھ 1 اگست 2018 19:38

اوبر نے پاکستان بھر میں اپنے پارٹنر ڈرائیورز کی انشورنس کیلئے شراکت داری قائم کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) اوبر نے پاکستان بھر میں’’انجیوری پروٹیکشن ‘‘پروگرام کے تحت تمام پارٹنر ڈرائیورز کی انشورنس کے لیے معروف عالمی کمپنیChubb Insurance کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی ۔اس شراکت کی اہم بات یہ ہے کہ اگر کوئی ڈرا ئیور اوبر ایپ کا استعمال کرتے ہوئے گاڑی چلاتے وقت حادثے کا شکار ہوتا ہے تو ایک مخصوس حد تک اس کے تمام میڈیکل اور کاروباری نقصان کے مالی اخراجات محفوظ رہیں گے ۔

یہ اعلان ڈرائیورز کے تحفظ کے لئے اوبر کے گلوبل عزم اور اس کے صارفین کی حفاظت اور سلامتی کے اقدامات کا حصہ ہے ۔اس کی فنڈنگ اوبر کی جانب سے کی جائے گی جس سے ڈرایئورز اور ڈلیوری پارٹنرز کو کوئی قیمت ادا نہیں کرنی پڑے گی ۔ اوبرڈرائیور پارٹنر خود کار طریقے سے ایپلی کیشن کے ذریعہ رجسٹر ہو تے ہیں؛جس وقت وہ ایک سفر یا ترسیل کی درخواست کو قبول کرتے ہیں یا سواری پک اپ کرنے ،ریسٹورانٹ کے راستے پر چلنے سے سفر ختم ہونے تک تمام مسافروں کو بھی خود بخود حفاظتی انشورنس کی طرف سے محفوظ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سروس کا حصہ بننے کا حق پارٹنرزکی خواہش پر منحصر ہے۔ شراکت داری پر بات کرتے ہوئے، یورپ مشرق وسطی اور افریقی کے لئے اوبر کے سربراہ ، Pierre Dimitri Gore Coty نے کہا، ''ڈرائیوروں نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ مالک کی حیثیت سے آزادی کے ساتھ چلنے میں لطف اندوز ہوتے ہیں ۔لیکن انہوں نے ہم سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ زیادہ سیکورٹی چاہتے ہیں ، Injury Protection programکو اوبر پارٹنرز کو کام میں ذہنی سکون فراہم کرنے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ہم یقین رکھتے ہیں کہ لوگوں کو بااختیار بنانے اور معاشی مواقع فراہم کرنے میں ہماراایک اہم کردار ہے اور ہم پاکستان میں رائیڈ شیئرنگ کی صنعت میں انشورنس کی بہترین سروسز فراہم کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔ Chubb Insurance یورو ایشیا اور افریقہ کے ریجینل صدر ، Giles Ward نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا، ''اوبر کے ساتھ یہ شراکت داری ڈرائیورز کو جدید انشورنس سروسز کے ساتھڈیجیٹل تبدیلی کی کوششوں کی حمایت کرنے اور صارفین کو ذہنی سکون فراہم کرنے کے لئے ہمارے عزم کی حمایت کرتی ہے۔

یہ نئی سروسز پاکستان میں تمام اہل پا رٹنرز کا احاطہ کرتی ہیں جو کہ ایک مخصوص حد تک سفر کے دوران کسی قسم کے حادثات یا زخمی ہونے کے نتیجہ میںمیسر ہوں گی۔Injury Protection 1 اگست، 2018 سے شروع ہورہا ہے جو پاکستان بھر میں50,000سے زائد سرگرم آزاد اوبرپا رٹنرز کو فوری طور پر شامل کرے گا۔یہ اوبر ایپ استعمال کرنے والے پارٹنر ڈرائیورز کی جانب سے اٹھائے جانے والی سب سے بڑی تشویش کو حل کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔

رائیڈ شیئرنگ ایپ نے پاکستان اور دوسرے ممالک میں اپنے پارٹنرز اور رائیڈرز کے لیے شراکت داریوں سے ترقی کی مزید کوششوںکو جاری رکھا ہواہے۔ان میںجنسی ہراساں کرنے کے خلاف تربیت کی سہولت اور مقامی تنظیموں سے رائے اور خدشات سے متعلق ٹورز کے ذریعہ تفصیلات اکٹھاکرنا شامل ہیں۔اوبرنے حال ہی میں شہروں میں موٹر سائیکل کی مانگ میں فروغ کے مطالبے کو دیکھنے کے بعد نو شہروں میں اپنی سستی اوبرموٹو سروس متعارف کرانے کے ذریعے پاکستان میں اپنی سروسز بڑھا دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں