نیب نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں 4 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

ایل ڈی اے، نیسپاک افسران اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری ،مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام ہے

بدھ 1 اگست 2018 19:55

نیب نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں 4 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں 4 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبہ میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کی منظوری لاہور میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں دی۔نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ایل ڈی اے، نیسپاک افسران اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افسران اور اہلکاروں پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام ہے، قومی خزانے کو 4 ارب کا نقصان پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں