پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑمیں شامل راجایاسرہمایوں سزایافتہ نکلے

راجایاسرکو2015میں ممنوع ادویات کی فروخت پرڈرگ کورٹ نےسزاسنائی تھی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 1 اگست 2018 19:18

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑمیں شامل راجایاسرہمایوں سزایافتہ نکلے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 اگست 2018ء) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑمیں شامل راجایاسرہمایوں سزایافتہ نکلے۔ راجایاسرکو2015میں ممنوع ادویات کی فروخت پرڈرگ کورٹ نےسزاسنائی تھی۔تفصیلات کے مطابق تخت پنجاب حاصل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف پنجاب سے منتخب ہونے والے متعدد آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

پنجاب سے آزاد امیدواروں کو تحریک اںصاف میں شامل کروانے میں سب سے اہم ترین کردار جہانگیر ترین نے ادا کیا۔ جبکہ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

بلکہ تحریک اںصاف مطلوبہ سے بھی کہیں زیادہ نمبرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

فواد چوہدری کا دعوی ہے کہ تحریک اںصاف نے ق لیگ کی حمایت بھی حاصل کرلی ہے، یوں تحریک انصاف کو پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 168 ووٹ حاصل ہوگئے ہیں۔اس کے بعد شائد مسلم لیگ ن نے بھی حالات سے سمجھوتہ کرتے ہوئے شکست تسلیم کرلی ہے اور انہیں اندازہ ہوچکا ہے کہ وفاق کے بعد اب پنجاب بھی مسلم لیگ ن کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور اب ن لیگ کسی بھی صوبے میں حکومت بنانے کے قابل نہیں رہی۔

تاہم پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا یہ بات ابھی تک حتمی نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے تحریک انصاف کے اندر متعدد آراء پائی جاتی ہیں۔علیم خان کا نام بھی سامنے آچکا ہے ،جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے بھی غور و فکر ہوتا رہا ہے۔شاہ محمود قریشی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر وزیر اعلیٰ بننے کی امید رکھتے ہیں جبکہ گزشتہ روزعمران خان نے اسلم اقبال سے بھی ون ٹو ون ملاقات کی جس میں پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے بات ہوئی۔

آج پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں ایک نیا نام بھی سامنے آیا ہے۔وہ نام چکوال سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے راجا یاسر ہمایوں شامل ہیں۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑمیں شامل راجایاسرہمایوں سزایافتہ نکلے۔راجایاسرہمایوں چکوال سےپی ٹی آئی کی ٹکٹ پررکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئےہیں۔راجایاسرکو2015میں ممنوع ادویات کی فروخت پرڈرگ کورٹ نےسزاسنائی تھی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے راجا یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ ماضی میں مخالفین نےسیاسی انتقام کانشانہ بنایا۔لاہورہائیکورٹ ڈرگ کورٹ کےفیصلےکومعطل کرچکی،کیس زیرالتواہے۔ڈرگ کورٹ کےمقدمےکاحوالہ کاغذات نامزدگی میں موجودہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں