نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت احمد وقاص ریاض کی ملاقات

بدھ 1 اگست 2018 21:29

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت احمد وقاص ریاض کی ملاقات
لاہور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے وزیراعلیٰ آفس میں نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت احمد وقاص ریاض نے ملاقات کی۔نگران وزیراعلیٰ نے انتخابات کے دوران میڈیا کو سہولتوں کی فراہمی اور مثالی اشتراک کار پر محکمہ اطلاعات اور ڈی جی پی آر کی کارکردگی کی ستائش کی اور بہترین میڈیا مینجمنٹ پر نگران وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات اور ڈی جی پی آر کے افسروں اور عملے نے پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دیئے اور میڈیا کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن کو یقینی بنا کر قومی ذمہ داری کو بطریق احسن نبھایا اورمحکمے کی کارکردگی تسلی بخش تھی اور میں سمجھتا ہوں کہ محکمہ اطلاعات اور ڈی جی پی آر کے افسروں کو آئندہ بھی قومی خدمت کے جذبے کے تحت اسی عزم، محنت اور جذبے سے سرکاری فرائض ادا کرنے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میںعوام کو حقائق سے باخبر رکھنے کیلئے میڈیا کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔ میڈیا نے انتخابی عمل کے دوران مثبت کردار ادا کیا اور الیکشن کے دوران میڈیا پر آنے والی شکایات کے ازالے کیلئے فوری طور پر کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نے انتخابی عمل کے دوران موثر کردار ادا کیا اور عوام کو بروقت حقائق سے آگاہ رکھا۔

عوام میں حق رائے دہی کے اظہار اور اس کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں میڈیا کا اہم رول رہا ۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے موثر پیغامات کے ذریعے عوام میں ووٹ کاسٹ کرنے کی ضرورت کا شعور بیدار کیا اور یہی وجہ ہے کہ ٹرن آئوٹ اور ووٹوں کی مجموعی تعداد تسلی بخش رہی۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل کیلئے میڈیا کے کلیدی کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

میڈیا نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کر کے اچھی روایت قائم کی اورپاکستان میںجمہوریت کے تسلسل کیلئے میڈیانے پیشہ ورانہ اہلیت اور با شعور ہونے کا ثبوت دیا اور اس دوران میڈیا اور محکمہ اطلاعات کا اشتراک کار مثالی رہا۔ نگران صوبائی وزیرنے محکمہ اطلاعات و ثقافت کی کارکردگی کے بارے میں نگران وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں