تحریک انصاف نے اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات کروانے کا اعلان کردیا

انتخابات کے بعد چیخ و پکار کرنے والے سب اکٹھے ہو گئے ہیں، اگر خدانخواستہ کسی بھی طرح کی کوئی بات ہوئی تو ہم اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کرانے کا اعلان کر دیں گے: میاں محمود الرشید

بدھ 1 اگست 2018 23:57

تحریک انصاف نے اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات کروانے کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد چیخ و پکار کرنے والے سب اکٹھے ہو گئے ہیں اور اگر خدانخواستہ کسی بھی طرح کی کوئی بات ہوئی تو ہم اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کرانے کا اعلان کر دیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ عمران خان کا ایک ویڑن ہے، نظریہ ہے اور انہوں نے ایک جدوجہد کی ہے، اگر انہیں ایک موقع مل گیا ہے تو آپ سب چیخ و پکار کرتے ہوئے ایک دم سے اکٹھے ہو گئے ہیں، جو پچھلے دس سال سے کبھی اکٹھے نہیں ہوئے تھے لیکن اب سب اکٹھے ہو گئے ہیں اور روز اکٹھے ہوتے ہیں تو ہم ان کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ کوئی اس طرح کی بات ہوئی تو دوسری آپشن بھی ہمارے پاس ہے کہ ہم مڈٹرم انتخابات میں چلے جائیں گے اور فوراً عوام سے کہیں گے کہ ان لوگوں کو آپ دیکھ لیں کہ یہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن ہمارے جمہوری مینڈیٹ کا احترام نہیں کر رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ لوگ جو سڑکوں پر ٹف ٹائم دینے کی بات کر رہے ہیں تو یہ ان کا حق ہے لیکن یہ اتنا زیادہ خوفزدہ کیوں ہو رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں