چیف جسٹس کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی قسمت جاگ اٹھی

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سیکیورٹی پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے نقد انعامات کا حکم،سپریم کورٹ کی جانب سے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 3 اگست 2018 11:01

چیف جسٹس کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی قسمت جاگ اٹھی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 اگست 2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی قسمت جاگ اٹھی ۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے لیے نقد انعامات کے لیے کہا گیا ہے۔اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے آئی جی پنجاب کو جلد نقد انعام‘ سرٹیفکیٹ کے اجرا اورتعمیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی جی پنجاب پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سیکیورٹی پر مامور 25رکنی اسکواڈ کے لیے نقد انعامات کا اعلان کریں۔ان سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے نقد اعلان کا اعلان اس لیے کیا جائے گا کیونکہ انہوں نے لاہور میں چیف جسٹس کے ساتھ اپنے فرائض بخوبی سر انجام دئیے۔

(جاری ہے)

اس لیے آئی جی پولیس پنجاب کو فوری طور پر نقد ی انعام کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے سینئر پروٹوکول آفس سے آئی جی پنجاب کو 26جولائی کو ایک خط لکھا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ میں آپ کو ہدایت کرتا ہوں کہ ان کی فرائض میں انجام دہی کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ان کے لیے نقد انعام ، سرٹیفکیٹ کے اجراء کے ضروری انتظامات فوری طور پر کیے جائیں۔یاد رہے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نےالیکشن کے روز بھی عدالت لگانے کا اعلان کیا تھا۔

25 جولائی کو انتخابات کی وجہ سے عدالتی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار چھٹی کے روز بھی عدالت لگاتے تھے اور اہم مقدمات کی سماعت بھی کرتے تھے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اب تک کئی اہم مقدمات نمٹائے ہیں۔ لیکن چیف جسٹس ثاقب نثار الیکشن کے دن بھی عدالت لگائی تھی۔اور لاہور میں اپنا ووٹ بھی کاسٹ کیا تھا۔اس دوران ان کی سیکیورٹی پر مامور اہکاروں نے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دئیے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں