اداکارہ نرگس ایف بی آر کے جال میں آ گئیں

ٹیکس حکا م نے اداکارہ سے سال 2016 کا حساب کتاب مانگ لیا

جمعہ 3 اگست 2018 12:04

اداکارہ نرگس ایف بی آر کے جال میں آ گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) اپنی اداؤں سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ نرگس ایف بی آر کے جال میں آ گئیں ، ٹیکس حکا م نے سال 2016 کا حساب کتاب مانگ لیا۔ایف بی آر کی جانب سے تھیٹر کی سینئر اداکارہ نرگس کا مالیاتی آڈٹ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کو ان کی رہائشگاہ پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔ جس میں ان سے سال 2016 کے غیرملکی سفر کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ اداکارہ سے آمدن اور اخراجات کا حساب دینے کا بھی کہا گیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے نرگس کو تمام تفصیلات جمع کرانے کے لئے 9اگست تک مہلت دی گئی ہے۔نوٹس میں ان سے کہا گیا ہے کہ تفصیلات جمع نہ کرائی گئیں تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں