نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کی چلاس میں سکولوں میں توڑپھوڑ اور آگ لگانے کے واقعے کی مذمت

ملک و قوم کی ترقی کے دشمن ایسی کارروائیاں کر کے قوم کی بیٹیوں کو حصول تعلیم سے نہیں روک سکتے قوم کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے والوں کی سازشوں کو عزم اور حوصلے کے ذریعے شکست دینا ہو گی : ڈاکٹر حسن عسکری

جمعہ 3 اگست 2018 21:41

نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کی چلاس میں سکولوں میں توڑپھوڑ اور آگ لگانے کے واقعے کی مذمت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے چلاس میں سکولوں میں توڑپھوڑ اور آگ لگانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ایسی مذموم کارروائیاں قوم کی بیٹیوں کو حصول تعلیم سے نہیں روک سکتیں۔

(جاری ہے)

ایسی کارروائیوں سے خوف و ہراس پھیلانے والے ملک و قوم کی ترقی کے دشمن ہیں اوربچیوں کو تعلیم سے محروم کرنے کیلئے ایسی کارروائیاں سراسر جہالت اور زیادتی ہے۔

ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ علم کی شمع روشن کرکے ہی انتہا پسندی کی سوچ کو شکست دی جا سکتی ہے۔انتہا پسندوں کا بہادری اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے علم کی شمع روشن کرنا ضروری ہے۔ قوم کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے والوں کی سازشوں کو اپنے عزم اور حوصلے کے ذریعے شکست دینا ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں